بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 ذو الحجة 1445ھ 03 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

شراب سرکہ بن جائے تو اس کا کھانا جائز ہے یا ناجائز؟


سوال

اگرشراب سرکہ بن جائے تواس سرکہ کا  کھانا جائز ہے یا نا جائز ؟

جواب

واضح رہے کہ شراب حرامِ قطعی  ہے،لیکن اگرشراب ازخود  سرکہ بن جائےیااس میں نمک،کوئی کیمیکل یادوسری کوئی چیز ڈال کر اُسے سرکہ بنایاجائے توپھراس کااستعمال كرناجائز ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"أما الخمر فيتعلق بها أحكام ...... (ومنها) إذا تخللت بنفسها يحل شرب الخل بلا خلاف لقوله : -عليه الصلاة والسلام- «نعم الإدام الخل»."

(كتاب الأشربة، بيان أحكام الأشربة، 5/113، ط : دار الكتب العلمية)

فتاوٰی ہندیہ میں ہے:

"إذا خلله بعلاج بالملح أو بغيره يحل عندنا."

(كتاب الأشربة، الباب الأول في تفسير الأشربة والأعيان التي تتخذ منها الأشربة، 409/5، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100078

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں