بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

شراب کی عادت کیسے چھوڑیں؟


سوال

شراب کی  عادت  کیسے چھوٹتی  ہے؟

جواب

سب سے پہلے تو یہ طے کیا جائے کہ اس بری اور حرام عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے کہ انسان کی قوتِ  ارادی بذاتِ  خود  برائی چھوڑنے کے  لیے سب سے طاقت ور  ذریعہ  ہے۔

اس کے  ساتھ  ساتھ   سورہ  مؤمن/غافر کی ابتدائی آیات  {حم (1) تَنْزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ (2) غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ } [غافر: 1 - 3]  پڑھ کر شراب پینے والے  پر دم کریں۔ اگر وہ خود پڑھ سکتا ہو تو وہ یہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے، گھر کا کوئی فرد بھی یہ عمل کرکے اس پر پھونک دے، اس کے دم کا پانی بھی اس کو پلایا جائے، ان شاء اللہ، اللہ تعالیٰ اس بری عادت سے چھٹکارا نصیب فرمائیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201832

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں