شازل نام کیسا ہے ، کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں ؟
صورتِ مسئولہ میں لفظ شازل(زاکے ساتھ)لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکا ،البتہ شاذل (ذال کےنیچےزیرکے ساتھ)لفظ لغت میں موجود ہے اور اسے بطورِعلم (نام ) لکھا گیا ہے،لیکن اس لفظ کا معنی بھی لغت میں موجود نہیں ہے،جوہری اورصاحب لسان العرب نے اس لفظ کو مہمل قرار دیا ہے ؛لہذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے ۔ نیز ملحوظ رہے کہ بچوں کے نام رکھنے کے لیے بہتر صورت یہ ہے کہ انبیاء کرام علیہم السلام،صحابہ کرام رضی اللہ عنہ،اور امت کے اکابر اور اسلاف کے ناموں کو اختیار کیا جائے۔
تاج العروس میں ہے:
"شاذل، كصاحب، أهمله الجوهري، وصاحب اللسان، وقال الصاغاني: هو علم، والذال معجمة.وشهران، هكذا في النسخ، والصواب: سهراب بن شاذل، كما في التبصير، من أجداد مكحول،قال الحافظ: سهراب هو أبو مسلم والد مكحول، كذا في الإكمال، فهو مكحول بن مسلم بن سهراب بن شاذل. وشيذله، كحيدرة، لقب عزيزي بن عبد الملك الفقيه الشافعي، ترجمه السبكي في الطبقات، وقال: كان واعظا مشهورا، غير أنه ضبطه بالدال المهملة."
(فصل الشين المعجمة مع اللام، ج:29، ص:254، ط دار احیاء التراث)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144610101534
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن