بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

شیطان کو گالی دینا کیسا ہے؟


سوال

 شیطان کو گالی دینا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  مسلمان کو قطعا کوئی اجازت نہیں کہ وہ اپنے منہ کو گندا کرتے ہوئے گالیاں نکالے، بل کہ ہر حالت میں اپنی زبان کو پاک رکھنا مسلمان کی شان اور اللہ والوں کی پہچان ہے،لہذا  شیطان کو گا لی دینا درست نہیں ہے،حضرت ابو ہریرۃ سے روایت ہے  کہ شیطان کو گالیاں نہ دو اور اُس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو۔

کنزالعمال میں ہے:

"عن أبي هريرة.  "‌لا ‌تسبوا ‌الشيطان وتعوذوا بالله من شره." 

(‌‌‌‌‌‌‌‌كتاب الإيمان، ‌‌الباب الخامس: في الاستغفار والتعوذ، الفصل الثاني: في التعوذ، ج:1، ص:484، ط: مؤسسة الرسالة)

فیض القدیر میں ہے:

"(‌لا ‌تسبوا ‌الشيطان) فإن السب لا يدفع عنكم ضرره ولا يغني عنكم من عداوته شيئا (و) لكن (تعوذوا بالله من شره) فإنه المالك لأمره الدافع لكيده عمن شاء من عباده." 

(‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌باب كان وهي الشمائل الشريفة،‌‌ حرف " لا "، ج:1، ص:400، ط: المكتبة التجارية الكبرى-مصر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507101361

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں