شیعوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر کھانا حلال ہو اور ان کے عقیدے کے مطابق کسی خاص مجلس یا دن کا نہ ہو تو عام احوال میں شیعہ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا فی نفسہ جائز ہے، اگر ان کے ساتھ میل جول اور کھانے پینے میں شرکت کے نتیجے میں عقیدہ بگڑنے کا اندیشہ ہو توان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا درست نہیں ہوگا، نیز ان سے زیادہ اختلاط سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"و لا بأس بطعام المجوس كله إلا الذبيحة، فإن ذبيحتهم حرام ولم يذكر محمد - رحمه الله تعالى - الأكل مع المجوسي ومع غيره من أهل الشرك أنه هل يحل أم لا وحكي عن الحاكم الإمام عبد الرحمن الكاتب أنه إن ابتلي به المسلم مرة أو مرتين فلا بأس به وأما الدوام عليه فيكره كذا في المحيط."
( کتاب الکراہیۃ الباب الرابع عشر جلد 5 / 345 / ط : دار لفکر )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201499
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن