بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

شوگر کے مریض کا روزے میں انسولین لگانا


سوال

اگر کسی دن سحری میں شوگر کا مریض انسولین لگانا بھول جائے تو روزے کی حالت میں انسولین لگائی جاسکتی ہے؟

 

جواب

انسولین چوں کہ کھال میں لگانے کا انجکشن ہے اور روزہ کی حالت میں کھال یا گوشت وغیرہ میں انجکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس لیے روزہ کی حالت میں انسولین لگانےسے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔اس لیے شوگر کے مریض روزے کی حالت میں انسولین لگاسکتے ہیں۔

 ’’فتاویٰ شامی‘‘ میں ہے:
"قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لايفطر".    (الفتاوی الشامية، ج:۲،ص:۳۹۵، ط:سعید) فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144109200256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں