بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی وفات کے بعد بیوی کے لیے شوہر کا چہرہ دیکھنا


سوال

اگر شوہر فوت ہو جائے تو کیا بیوی اپنے شوہر کا چہرہ دیکھ سکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ عورت شوہر کی وفات کے بعد بھی چار  ماہ دس دن تک (دوران عدت) من وجہ شوہر کے نکاح میں  ہے ،لہذا  اس  کے لیے شوہر کا چہرہ دیکھناجائز ہے۔

الجوہرۃ النیرۃ میں ہے:

"ثم العدة بالشهور في الطلاق والوفاة إذا اتفقا في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلة إجماعا وإن نقصت في العدد وإن حصل ذلك في بعض الشهر فعند أبي حنيفة يعتبر بالأيام فتعتد بالطلاق بتسعين يوما وفي ‌الوفاة بمائة وثلاثين يوما."

(كتاب العدة، ج:2، ص:75، ط: المطبعة الخيرية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512100616

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں