کیا شوہر کے ماموں اور نانا سے پردہ کرنا ضروری ہے ؟
شوہر کے ماموں سے تو پردہ کرنا ضروری ہے اس لیے کہ شوہر کا ماموں نامحرم ہوتا ہے، البتہ شوہر کے نانا (ساس کے والد) محرم ہيں، ان سے پردہ ضروری نہیں ہے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
محرم اور غیر محرم کون کون ہیں ؟
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206201281
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن