بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر کا کاغذ پر تنہائی میں لفظ خلع لکھنے کا حکم


سوال

 اگر امجد نے بغیر کسی نیت کاغذ پر تنہائی میں لفظ خلع لکھ دیا تو کیا حکم ہوگا؟

جواب

خلع   مالی معاملات کی طرح  ایک مالی معاملہ ہے، جس طرح دیگر  مالی معاملات  معتبر ہونے کے لیے جانبین ( عاقدین) کی رضامندی ضروری ہوتی ہے، اسی طرح خلع  معتبر ہونے کے لیے بھی زوجین ( میاں بیوی) کی رضامندی ضروری ہوتی  ہے، لہذا صرف شوہر کا تنہائی میں بیٹھ کر کاغذ میں لفظ ”خلع“ لکھ لینے سے بیوی پر کسی قسم کی طلاق واقع نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200180

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں