بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

شوہر کی جائیداد میں بیوی کا حصہ


سوال

میں اپنے شوہر کی دوسری بیوی ہوں، پہلی بیوی کا انتقال تین سال پہلے ہوگیا تھا ،جس سے اس کے تین بچے ہیں ،ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ،شوہر کے والدین کا انتقال ہوگیا ہے، اور میری کوئی اولاد نہیں ہے، شوہر کے بہن بھائی حیات ہیں، میرے سوتیلے بچوں کا کہنا ہے کہ میرا حصہ جائیداد میں نہیں ہے ،اب آپ میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب

واضح رہے کہ شوہر کی اولاد ہونے کی صورت میں بیوی کو شوہر کی جائیداد میں سے آٹھواں حصہ ملتا ہے،اور کسی بھی وارث کے لئے جائز نہیں کہ وہ دوسرے کسی وارث کو اس کے شرعی حصے سے محروم کرے،ایسا کرنا ناجائز ، حرام اور موجبِ وبال ہے ۔

باقی صورتِ مسئولہ میں سائلہ کا شوہر حیات ہے  اور وہ اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا چاہتا ہے؟ یا شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کی میراث میں سے سائلہ کو حصہ سے محروم کیا جا رہا ہے؟اس کی وضاحت کر کے جواب معلوم کیا جا سکتا ہے۔

فقط


فتوی نمبر : 144403101917

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں