بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

تم مجھ پر طلاق ہو کہنا


سوال

دبئی  میں مقیم ایک دوست نے بیوی کے ساتھ آڈیو کال پر بات کرتے ہوئے بیوی کو کہا: "تم مجھ پر طلاق ہو، کیا آپ کو منظور ہے؟"  تو بیوی نے کہا: جی۔  ایسا اس نے  سات بار کہا۔ کیا اس کی طلاق ہوگئی یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں بیوی پر تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اور بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ شہور پر حرام ہوچکی ہے،  اب رجوع ناجائز ہے۔

الفتاوى الهندية (1 / 473):

"وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها، كذا في الهداية."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں