اگر میں چیٹ جی پی ٹی سے کہوں کہ میں ہندو ہوں لیکن میں مسلمان ہوں، صرف چیٹ جی پی ٹی کے جذبات دیکھنے کے لیے اور کوئی مقصد کے لیے نہیں، تو کیا اس سےکوئی مسلمان مرتد ہو جا تا کہ نہیں؟
کسی بھی مسلمان کو کسی بھی غرض سے سوال میں ذکر کردہ جملہ ہر گز نہیں بولنا چاہیے ،اگر چہ کہنے والے کا اعتقاد اس سے ہندو ہونے کا نہ بھی ہو تو بھی زبان سے اقرار کرنے کی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج ہوجائے گا اور اچانک موت آگئی تو کفر پر مرے گا ،زندہ رہا تو اس پر تجدید ِایمان کے ساتھ ساتھ شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدید ِنکاح بھی لازم ہوگا۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"مسلم قال: أنا ملحد يكفر، ولو قال: ما علمت أنه كفر لا يعذر بهذا."
(کتاب السیر، باب أحکام المرتدین، ج:2، ص:279، ط:رشیدیه)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144606101075
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن