بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

سفارش کے ذریعہ نوکری کا حصول


سوال

میں U.A.E. سے لکھ رھاھوں، میرابیٹاپاکستان میں زیرتعلیم ھے،اب وہ ملازمت دیکھ رھا ھے۔پاکستانمیں ملازمت رشوت یا سفارش کے بغیر تقریبا ناممکن ھے،رشوت سے مجھے بھت کراھت ھے اس لئے کہ میں نے کبھی رشوت نہیں دی، کیا میں سفارش سے اپنے بیٹے کے لئےنوکری حاصل کرسکتا ھوں؟ یہ حلال ھے یا نھیں؟

جواب

رشوت کا لین دین یا رشوت کے ذریعہ ملازمت کا حصول ناجائز ھے، جبکہ شرعی حدود کا خیال رکھتے ھوئے کسی حقدار کو اس کاحق دلانے کی جائزسفارش کرنا اجروثواب کا باعث ھے، لھذا سائل کا بیٹا اگر مطلوبہ ملازمت کی اھلیت وصلاحیت رکھتا ھے اور سفارش کے ذریعہ کسی حقدار کی حق تلفی نہ ھوتی ھے تو سفارش کے ذریعے ملازمت حاصل کر سکتا ہے البتہ رشوت سے  بہر صورت بچے۔


فتوی نمبر : 143406200056

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں