میں اپنے بیٹے کا نام محمد سکندر اکرام رکھنا چاہتا ہوں ،تو یہ نام رکھنا صحیح ہے ؟
’’سکندر ‘‘مشہور بادشاہ تھا، اس سے کنایتہ ً خوش نصیب ہونا مراد ہوتاہے ،(فیروز اللغات ۔اردو ،ص:803 ۔ط:فیروز سنز )۔لہذا صرف ’’سکندر ‘‘ یا والد کا نام ساتھ ملاکر ’’سکندر اکرام ‘‘، دونوں طرح سے یہ نام رکھا جاسکتا ہے ۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144309101366
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن