صلوۃ التسبیح کی نماز جماعت سے صحیح ہے یا نہیں؟
بصورتِ مسئولہ صلوۃ التسبیح نفلی نماز ہے، اور نفلی نماز کی باقاعدہ جماعت مکروہ تحریمی ہے، لہذا صلوۃ التسبیح کی نماز انفراداً پڑھنی چاہیے۔
غنیۃ المتملی شرح منیۃ المصلی (حلبی کبیر) میں ہے:
"واعلم أن النفل بالجماعة علی سبيل التداعي مكروه."
(کتاب الصلوۃ، تتمات من النوافل، ص: 432، ط: سهيل اكيڈمي)
فقط واللہ علم
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
فتوی نمبر : 144209201716
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن