بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

slip disc (ٹلکا) کے علاج سے متعلق


سوال

جو slip disc (ٹلکا) نکالا جاتا ہے اسے وہ لوگ نکالتے ہیں جو الٹے پاؤں پیدا ہوتے ہیں اور وہ صرف پیر کا انگوٹھا لگاتے ہیں اور لوگوں کا یہ عقیدہ بھی بنا ہوا ہے۔  اب یہ  مسائل کے لحاظ سے کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ کسی بھی بیماری یا درد  سے شفا  دینے والی ذات حقیقت میں اللہ ہی کی ہے اور ظاہری طور پر اگر کسی کے علاج کرنے سے کوئی شفا یاب ہو جاتا ہے تو اس علاج کرنے والے کے ہاتھ میں شفا  بھی اللہ ہی کے حکم سے آئی۔

مذکورہ تفصیل کی روشنی میں اگر slip disc (ٹلکا) کے علاج کے لیے یہ بات تجربہ سے سامنے آئی ہو کہ جو الٹے پاؤں  پیدا ہو اور انگوٹھا لگائے تو مریض کو درد دور ہوجاتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں البتہ یہ عقیدہ رکھنا کہ اس ہی طرح کے لوگوں سے علاج کرانے میں ہی شفاء ہے، کوئی اور علاج کا طریقہ نہیں ہے، ایسا عقیدہ رکھنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201859

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں