"صوفیہ "نام کیسا ہے ؟اس کا معنی کیا ہیں؟
"صوفية"یہ صوفی کی مؤنث ہے، اور صوفی کے معنی ہیں: تصوف کی راہ چلنے والا، سادگی اور مخصوص آداب واصول کا پابند جن سے قربِ الہی اور اخلاقی اور روحانی بلندی حاصل ہوتی ہے، پاکیزہ نفس آدمی، عبادت گزار بندہ ، متقی ، اونی، اون کا بنا ہوا۔
اور اہلِ تصوف کو بھی صوفیہ کہا جاتا ہے،یہ "صوفی "کی جمع ہے، جس کے معنی :متقی اور پرہیزگار لوگوں کے ہیں۔
القاموس الوحیدمیں ہے :
"صوفی ۔اونی ۔اون کا بناہوا ۔تصوف اختیار کرنے والا"۔
(ص:370، ط:ادارہ اسلامیات )
فیروزاللغات میں ہے
"صوفیہ ۔صوفی کی جمع ۔ متقی پرہیزگار لوگ "۔
(ص:867،ط:فیروز سنز)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210200291
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن