12 تولہ سونے کی کتنی زکوۃ ہوگی؟
بارہ تولہ سونے کی زکات میں اصولی طور پر تو 0.3 تولہ سونا لازم ہے، البتہ اگر کوئی قیمت کے اعتبار سے زکات دینا چاہے تو جس دن زکات کا سال مکمل ہو، اس دن بازار میں مذکورہ سونے کی قیمتِ فروخت معلوم کرکے، مجموعی قیمت کا ڈھائی فیصد زکات میں ادا کرنا واجب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210200667
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن