ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا کی قیمت دور حاضر میں کتنی ہوگی؟
سونے اور چاندی کی قیمت، کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہے ، آج بتاریخ 20مارچ 2025 ،ایک تولہ سونے کی قیمت،(319000)روپےہے ، جس کے حساب سےساڑھے سات تولہ سونے کی قیمت،(2392500)روپے ہے۔
اور چاندی کی قیمت فی تولہ(3280)روپے ہے ، جس کے لحاظ سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت( 172200)روپے ہے ۔حتمی قیمت کا تعین جس دن(قربانی یازکاۃ کے لیے) حساب کیاجارہاہو اس دن کی مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے ہوگا۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609101946
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن