کتنے تولےسونےپر زکوٰۃ فرض ہے؟
سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ سونا ہے،جو وزن کے اعتبار سے(87.48گرام)بنتے ہیں۔ساڑھے سات تولہ سونے کا نصاب اس وقت ہے جب اس کے ساتھ قابل ِزکوٰۃاور کوئی مال یعنی چاندی ،نقدروپیہ،یا مالِ تجارت وغیرہ ،موجود نہ ہوتو اس صورت میں ساڑھے سات تولہ سوناسے کم سونے پر زکوٰۃ فرض نہیں ہے۔
لیکن اگر نصاب سے کم سونے کے ساتھ چاندی،کیش رقم،یا مالِ تجارت وغیرہ موجود ہے تو اس صورت میں چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی )کی قیمت کا اعتبار ہوگا،لہٰذسونا اور قابلِ زکوٰۃ مال کی مجموعی قیمت ساڑے باون تولہ چاندی کے برابر یا اس سے زیادہ ہے تو اس صورت میں اس پر زکوٰۃ فرض ہوگی۔
در مختار میں ہے:
"(نصاب الذهب عشرون مثقالا والفضة مائتا درهم كل عشرة) دراهم (وزن سبعة مثاقيل)."
(الدر المختار،ج2،ص292،ط سعید)
البحرالرائق میں ہے:
"(قوله يجب في مائتي درهم وعشرين مثقالا ربع العشر) ، وهو خمسة دراهم في المائتين، ونصف مثقال في العشرين."
(البحر الرائق شرح كنز الدقائق ،ج2،ص242،ط دارالکتاب الاسلامی)
فتایٰ شامی میں ہے:
"(وقيمة العرض) للتجارة (تضم إلى الثمنين) لأن الكل للتجارة وضعا وجعلا (و) يضم (الذهب إلى الفضة) وعكسه بجامع الثمنية (قيمة).......فلو ضم حتى يؤدي كله من الذهب أو الفضة فلا بأس به عندنا، ولكن يجب أن يكون التقويم بما هو أنفع للفقراء رواجا."
(ردالمحتار مع الدرالمختار،ج2 ،ص303،ط سعید)
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
"وتضم قيمة العروض إلى الثمنين والذهب إلى الفضة قيمة كذا في الكنز."
(الفتاوى العالمكيرية ،ج1،ص179،ط المطبعۃ الکبریٰ الامیریہ مصر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144608101364
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن