بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1446ھ 18 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

سونے کی کتنی مقدار پر زکاۃ فرض ہے؟


سوال

موجودہ زمانہ میں زکات واجب ہونے کے لیے کسی عورت کے پاس کتناسونا ہونا چاہیے ؟

جواب

واضح رہے کہ سونے کی زکوۃ کا نصاب ساڑھے سات تولہ سونا ہے اور  اس  کا یہ نصاب یعنی ساڑھے سات تولہ اس وقت ہے جب کہ سونے کے ساتھ کوئی اور قابلِ زکاۃ مال (چاندی، رقم، مالِ تجارت) موجود نہ ہو، لیکن اگر سونے کے ساتھ  کوئی اور قابلِ زکاۃ مال موجود ہو، تو پھر  سونے کے نصاب کا اعتبار نہیں کیا جائے گا، بلکہ ایسی صورت میں چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی) کی قیمت کا اعتبار کیا جائے گا، لہٰذا اگر سونے اور دوسرے قابلِ زکاۃ مال کو ملا کر مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہوجائے تو اس پر زکاۃ ہوگی۔

ملحوظ رہے کہ سونے کا مذکورہ نصاب ہردور  (موجودہ و سابقہ ہر دور) کے لیے ایک ہی ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"فأما ‌إذا ‌كان ‌له ‌ذهب ‌مفرد فلا شيء فيه حتى يبلغ عشرين مثقالا فإذا بلغ عشرين مثقالا ففيه نصف مثقال؛ لما روي في حديث عمرو بن حزم "والذهب ما لم يبلغ قيمته مائتي درهم فلا صدقة فيه فإذا بلغ قيمته مائتي درهم ففيه ربع العشر"وكان الدينار على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم مقوما بعشرة دراهم." 

(کتاب الزکوۃ، ج:2، ص:18، ط:دار الكتب العلمية)

 فتاوى ہندیہ  میں ہے:

"وتضم قيمة العروض إلى الثمنين والذهب إلى الفضة قيمة كذا في الكنز ... لكن يجب أن يكون التقويمبما هو ‌أنفع ‌للفقراء قدرا ورواجا."

(كتاب الزكاة، الباب الثالث في زكاة الذهب والفضة والعروض،الفصل الثاني في العروض،ج:1, ص:179 , ط: رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144609101788

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں