رسول ﷺ نے فرمایا رات کو باوضو ہو کر سویا کرو ، کیا نماز عشاء کے وضو کے ساتھ سو سکتے ہیں یا پھر سونے کے لیے نیا وضو کرنا ضروری ہے؟
نئے وضو کی ضرورت نہیں ، صرف وضو کا ہونا مسنون ہے چاہے عشاء کی نماز کا ہو یا پھر عشاء کے نماز کے بعد دوبا رہ وضو کیا ہو۔
شرح المسلم النووی میں ہے:
"56 :(2710) إذا أخذت مضجعك فتوضأ وضو ءك للصلاة ثم إضطجع علی شقك الأیمن .
(إحداھا):الوضوء عند إرادة النوم فإن کان متوضأ کفاه ذالك الوضوء لأن المقصود النوم علي طھارة مخافة أن یموت فی لیلته و لیکون أصدق لرویاہ وأبعد من تلعب الشیطان به فی منامه و ترویعه إیاه."
(شرح المسلم للنووي، کتاب الذکر و الدعاء والتوبة والإستعفار، باب الدعاء و النوم، ج:17 ص:27 ط: دار الکتب العلمیة)
فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408101089
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن