سورہ تغابن کی کیافضیلت ہے؟
سورت تغابن ان مسبحات میں سے جس کو آپ ﷺہر رات سونے سے پہلے پڑھتے تھے،اور فرماتے تھےکہ ان(مسبحات) میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں سے افضل ہے ۔
سنن ترمذی میں ہے:
"حدثنا علي بن حجر، قال: أخبرنا بقية بن الوليد، عن بحير بن سعد، عن خالد بن معدان، عن عبد الله بن أبي بلال عن العرباض بن سارية، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان لا ينام حتى يقرأ المسبحات، ويقول: "فيها آية خير من ألف آية."
(أبواب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم،باب ما جاء فيمن يقرأ من القرآن عند المنام،ج،6،ص،30،رقم،3704)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609101274
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن