اگر جہری نما ز میں قراء ت میں سورۃ الناس کی ایک آیت مثلا "الٰہ الناس" چھوٹ جانے سے جماعت ہوجائے گی؟
واضح رہے کہ اگر جہری نماز میں قرأت کے دوران ایک آیت چھوٹ جائے، لیکن اس آیت کے چھوٹنے سے معنیٰ میں کوئی تبدیلی لازم نہ آئے یا معنی میں تبدیلی ہورہی ہو لیکن اگلی اور پچھلی آیات سانس توڑ کر الگ الگ تلاوت کی گئی ہوں تو ایسی صورت میں وہ نماز صحیح ہے، اس نماز کو دوبارہ پڑھنا یا سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہے۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں نماز کے دوران سورۃ الناس کی تلاوت کرتے ہوئے آیت ”الٰه الناس“ درمیان میں بھول سے رہ جائے تو نماز ادا ہوجائے گی۔
الفتاوى الهندية (1 / 80):
(وَمِنْهَا ذِكْرُ آيَةٍ مَكَانَ آيَةٍ) لَوْ ذَكَرَ آيَةً مَكَانَ آيَةٍ إنْ وَقَفَ وَقْفًا تَامًّا ثُمَّ ابْتَدَأَ بِآيَةٍ أُخْرَى أَوْ بِبَعْضِ آيَةٍ لَا تَفْسُدُ كَمَا لَوْ قَرَأَ {وَالْعَصْرِ - إِنَّ الإِنْسَانَ} [العصر: 1 - 2] ثُمَّ قَالَ: {إِنَّ الأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ} [الانفطار: 13] ، أَوْ قَرَأَ {وَالتِّينِ} [التين: 1] إلَى قَوْلِهِ {وَهَذَا الْبَلَدِ الأَمِينِ} [التين: 3] وَوَقَفَ ثُمَّ قَرَأَ {لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ} [البلد: 4] أَوْ قَرَأَ {إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ} [البينة: 7] وَوَقَفَ ثُمَّ قَالَ {أُولَئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ} [البينة: 6] لَا تَفْسُدُ. أَمَّا إذَا لَمْ يَقِفْ وَوَصَلَ - إنْ لَمْ يُغَيِّرْ الْمَعْنَى - نَحْوُ أَنْ يَقْرَأَ {إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ} [الكهف: 107] فَلَهُمْ جَزَاءً الْحُسْنَى مَكَانَ قَوْلِهِ {كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلا} [الكهف: 107] لَا تَفْسُدُ. أَمَّا إذَا غَيَّرَ الْمَعْنَى بِأَنْ قَرَأَ " إنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ إنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ " إلَى قَوْلِهِ " خَالِدِينَ فِيهَا أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ " تَفْسُدُ عِنْدَ عَامَّةِ عُلَمَائِنَا وَهُوَ الصَّحِيحُ. هَكَذَا فِي الْخُلَاصَةِ."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200844
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن