سوتیلی ماں نے بچے کو فیڈ نہیں کرایا اور نہ ہی اس کی پرورش کی، سوال یہ ہے کہ بالغ ہونے کے بعد اس بچے سے پردہ جائز ہے یعنی وہ محرم ہوا یا نہیں؟
بچے کے لیے باپ کی منکوحہ محرم ہے، لہذا اس سے پردہ کرنا ضروری نہیں۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200820
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن