کیا سوتیلی پھپو سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟ باپ دونوں کا ایک ہے اور ماں الگ الگ!
سوتیلی پھپو یعنی باپ شریک پھپو جس کو "علاتی پھپو " کہا جاتا ہے وہ بھی حقیقی پھپو کی طرح محارم میں سے ہے، اس لیے علاتی پھپو سے بھی حقیقی پھپو کی طرح نکاح کرنا حرام ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 28):
’’ (حرم) على المتزوج ذكرا كان أو أنثى نكاح (أصله وفروعه) علا أو نزل (وبنت أخيه وأخته وبنتها) ولو من زنى (وعمته وخالته) فهذه السبعة مذكورة في آية: {حرمت عليكم أمهاتكم} [النساء: 23] ويدخل عمة جده وجدته وخالتهما الأشقاء وغيرهن.‘‘
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211201585
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن