ایک بیوہ کا ایک سگا بیٹااور ایک سگی بیٹی ہے اور ایک سوتیلا بیٹا بھی ہے.تو اس بیوہ کی وراثت کس کو ملے گی?
صورت مسئولہ میں مذکورہ بیوہ کی وراثت میں مذکورہ بیوہ کی حقیقی اولاد (سگا بیٹا اور سگی بیٹی) ہی کا حصہ ہے اور سوتیلے بیٹے کا کوئی حصہ نہیں ہے۔
لہذا اگر بیوہ کا شوہر اور والدین میں سے کوئی بھی زندہ نہ ہو تو بیوہ کے ترکہ کے تین حصے کر کے دو حصے بیوہ کے حقیقی بیٹے کو اور ایک حصہ اس کی حقیقی بیٹی کو ملے گا ،باقی سوتیلے بیٹے کا اس کی وراثت میں شرعا کوئی حصہ نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201692
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن