بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

سکویڈ کھا نے کا حکم


سوال

کیا سکویڈ حلال ہے یا نہیں ؟ اس کو عام طور پر مچھلی میں شمار نہیں کیا جاتا ۔

جواب

سکویڈ مچھلی کی کسی بھی قسم میں سے نہیں ہے بلکہ یہ سمندری کیڑے میں داخل ہے؛لہٰذا اس کا کھانا جائز نہیں ہے۔

"الحيوان للجاحظ "میں ہے:

"وليس أيضا ‌كلّ ‌عائم ‌سمكة، وإن كان مناسبا للسمك في كثير من معانيه. ألا ترى أنّ في الماء كلب الماء، وعنز الماء، وخنزير الماء؛ وفيه الرّقّ والسّلحفاة، وفيه الضّفدع وفيه السرطان، والبينيب، والتّمساح والدّخس والدّلفين واللّخم والبنبك، وغير ذلك من الأصناف. والكوسج والد اللّخم، وليس للكوسج أب يعرف. وعامّة ذا يعيش في الماء، ويبيت خارجا من الماء، ويبيض في الشطّ ويبيض بيضا له صفرة، وقيض وغرقئ، وهو مع ذلك ممّا يكون في الماء مع السمك".

(تقسيم الحيوان،ج:1،ص:27،ط:دارالكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100312

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں