اگر شوہر سید ہو اور بیوی غیر سید ہو اور بہت غریب ہو تو کیا بیوی کو زکات دے سکتے ہیں ؟
سید شخص کی غیر سید بیوی اگر مستحقِ زکاۃ ہو تو اسے زکاۃ دینا جائز ہے، اس سے زکاۃ ادا ہوجائے گی، اور زکاۃ کی رقم وصول کرنے کے بعد وہ مالک بن جائے گی، اس کے بعد اگر وہ گھریلو اخراجات میں وہ رقم صرف کرتی ہے، یا اپنے شوہر کو دیتی ہے تو شوہر کے لیے بھی اس رقم کا استعمال جائز ہوگا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"(منها الفقير) وهو من له أدنى شيء وهو ما دون النصاب أو قدر نصاب غير نام وهو مستغرق في الحاجة فلا يخرجه عن الفقير ملك نصب كثيرة غير نامية إذا كانت مستغرقة بالحاجة كذا في فتح القدير."
(كتاب الزكات،الباب السابع في المصارف،ج:1،ص:187،دارالفكر)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144609100068
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن