بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 ذو القعدة 1446ھ 29 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

رات کی نیند سے مقررہ وقت میں بیدار ہونے کے لیے ایک مجرب عمل


سوال

تہجد میں اٹھنے کے لیے سورۂ کہف کی شروع اور آخر کی دس دس آیتیں پڑھنا کیسا ہے ؟

جواب

سونے سے پہلے  سورۂ کہف کے  آخری رکوع کی تلاوت کر کے سونا تاکہ مطلوبہ وقت میں نیند سے بیداری ہوجاۓ مجربات میں سے ہے یعنی تجربہ سے یہ ثابت ہے کی جو شخص سونے سے پہلے سورۂ کہف کا آخری رکوع  اس نیت سے تلاوت کرے کہ فلاں وقت میں میری آنکھ کھل جاۓتو ایسا ہی ہوتا ہے،جیسا کہ مسند دارمی میں ہے:

"حدثنا محمد بن كثير، عن الأوزاعي، عن عبدة عن زر بن حبيش قال: من قرأ آخر سورة الكهف لساعة يريد يقوم من الليل قامها قال عبدة: فجربناه فوجدناه كذلك."

(كتاب فضائل القرآن، باب في فضل سورة الكھف،ج:4، ص:2143، ط:دار المغني)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144610100563

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں