بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

تکبیرِ تحریمہ پڑھنا بھول گیا


سوال

اگر فرض نماز پڑھنے سے پہلے تکبیر کہنا بھول گئے اور نیت باندھ لی تو کیا نماز ہوجائے گی یا لوٹانی ہوگی؟

جواب

واضح ہو کہ تکبیرِ تحریمہ نماز کے فرائض میں سے ہے، لہذا  اگر تکبیرِ تحریمہ (اللہ اکبر) پڑھ کر نماز شروع نہیں کی تو نماز نہیں ہوئی، اس نماز کو لوٹانا  لازم ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(من فرائضها) التي لا تصح بدونها (التحريمة)"

(كتاب الصلاة، باب صفۃ الصلاة، ج1، ص442، سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144512100932

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں