طلاق کی کتنی قسمیں ہیں؟
طلاق کی باعتبار طریقہ تین قسمیں ہیں: احسن، حسن اور بدعی۔
جب کہ باعتبار حکم کے بھی تین قسمیں ہیں: رجعی، بائن، اور مغلظہ۔
اور باعتبار الفاظ کے دو قسمیں ہیں: صریح اور کنایہ۔
پھر ان میں سے ہر ایک دو دو قسمیں ہیں: طلاقِ تنجیزی، اور طلاقِ تعلیقی یا معلق۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201199
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن