تانبے پیتل اور چمڑے سے بنے ہوئے برتن میں پانی ڈال کر اس سے وضو کرنا کیسا ہے ؟
واضح ر ہے کہ سونے اور چاندی کے برتن کے علاوہ کسی بھی پا ک برتن کو استعمال میں لانا جائز ہے، چاہے وضو کےلیے ہو یا دیگر ضروریا ت کےلیے ،صورتِ مسئولہ میں مذکورہ برتن کو وضو کے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"وأما الآنية من غير الفضة والذهب فلا بأس بالأكل والشرب فيها، والانتفاع بها كالحديد والصفر والنحاس والرصاص والخشب والطين اهـ ".
(رد المحتار،ج:6 / ص: 343،ط: سعید)
فتاوی محمودیہ میں ہے:
’’پیتل اور تانبے کے برتنوں کا استعمال درست ہے‘‘۔
( فتاوی محمودیہ ،ج:19 ، ص:357،ط: ادارۃ الفاروق)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144601101632
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن