میں نے سنا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کے ہی مبلغ ہوں گے ان پر جو وحی نازل ہو گی ،وہ کوئی جدید وحی نہیں ہو گی ،یہاں جدید وحی سے کیا مراد ہے؟
صورتِ مسئولہ میں ”جدید وحی“ سے مراد جدید شریعت ہے، وہ شریعتِ محمدی ہی کی پیروی کریں گے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503101348
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن