بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بھانجی کے ساتھ زنا کرنے سے نکاح کا حکم


سوال

اگر بہن کی لڑکی کے ساتھ  ہمبستری کرلی ہے تو نکاح کا کیا مسئلہ رہے گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر ماموں نے اپنی بھانجی کے ساتھ زنا کیاہوتویہ ایک فعل حرام اور قبیح عمل ہے زانی سخت گناہ گار ہوا، توبہ و استغفار کرے، اور آئندہ اس بھانجی سے تنہائی میں ملاقات سے بھی اجتناب کرے۔  البتہ اس  سے بہن بہنوئی کے نکاح میں یا زانی کے اپنے نکاح کوئی فرق نہیں پڑا۔

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

"القسم الأول المحرمات بالنسب: وهن الأمهات والبنات والأخوات والعمات والخالات وبنات الأخ وبنات الأخت فهن محرمات نكاحا ووطئا ودواعيه على التأبيد."

(کتاب النکاح، الباب الثالث، القسم الأول، 1/ 273، ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511101674

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں