بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

قبض کی وجہ سے منی نکل جانےپر غسل فرض ہے یا نہیں


سوال

قبض کی وجہ سے منی نکل جانےپر غسل فرض ہے؟

جواب

غسل فرض ہونے کے لیے منی کا اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہو کر جسم سے باہر نکلنا ضروری ہے، جب اس طرح منی نکلتی ہے تو غسل فرض ہو جاتا ہے۔لہٰذا قبض کی وجہ سے اگر بلاشہوت منی کے  قطرے نکلیں تو اس سے   غسل فرض نہیں ہوگا۔

البحر الرائق  میں ہے:

’’فرض الغسل عند خروج المني موصوف بالدفق و الشهوة عند الانفصال عن محله‘‘.

(كتاب الطهارة،المعاني الموجبة للغسل،ج:1،ص:55،ط:سعيد)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144602100308

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں