ایک شخص کاانتقال ہوا،جب کہ اس کےورثاء میں دوبیٹےاوردوبیٹیاں ہیں،مرحوم کےترکہ میں ایک مکان ہے،جس کی مالیت 80لاکھ روپےہے،
سوال یہ ہے کہ مذکورہ ترکہ ورثاءمیں کس طرح تقسیم ہوگی؟
واضح رہے کہ مرحوم کےوالدین اوربیوہ کامرحوم کی زندگی میں انتقال ہواہے۔
صورت مسئولہ میں مرحوم کےحقوق متقدمہ اداکرنےکےبعدمابقیہ کل ترکہ کو6حصوں میں تقسیم کرکے2،2حصےہرایک بیٹےکو،اورایک،ایک حصہ ہرایک بیٹی کوملےگا۔
صورت تقسیم یہ ہے۔
مرحوم (والد)6
بیٹا | بیٹا | بیٹی | بیٹی |
2 | 2 | 1 | 1 |
یعنی 80لاکھ روپےمیں سے 2666666.66روپےہرایک بیٹےکو،اور1333333.33روپےہرایک بیٹی کوملیں گے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144604100824
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن