قرآنی آیات پر مشتمل تعویذ گلے میں ہو تو اپنی بیوی کیساتھ جماع کرنا کیسا ہے ؟
صورت مسئولہ میں اگرقرآنی آیات پر مشتمل تعویذ کو موم جامہ کرکے گلے میں ڈالا ہو تو ایسی صورت میں اپنی بیوی کیساتھ جماع کرناجائز ہے ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"ولا بأس بأن يشد الجنب والحائض التعاويذ على العضد إذا كانت ملفوفةً".
(كتاب الحظر والإباحة، ج:6، ص:364، ط:ايج ايم سعيد)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144607100402
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن