بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

طواف کے دوران حیض آگیا


سوال

 اگر کوئی عورت نفلی طواف کر رہی ہو، اور   طواف کرتے ہوئے  اسے حیض آجاۓ،  تو  ایسی صورت میں  وہ خاتون کیا کرے ، جب کہ اگر تین یا چار چکر ہوئے ہوں؟

جواب

واضح رہے کہ  نفلی طواف کے دوران اگر ماہواری آجائے تو طواف وہیں ترک کردینا چاہیئے خواہ تین سے کم چکر لگائے ہوں، یا تین سے زیادہ، اور پاک ہوجانے کے بعد اس طواف کا اعادہ کرنا واجب ہوتا ہے، پس اگر  ماہواری آجانے  کے باوجود   طواف مکمل کرلیا، تو اس صورت میں   خاتون  پر ایک دم لازم ہوتا ہے، البتہ اگر دم دینے سے قبل پاکی کی حالت میں طواف کا اعادہ کرلیا جائے تو اس صورت میں دم ساقط ہوجاتا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں پاک ہونے کے بعد مذکورہ نفلی طواف  کا اعادہ کرلیا جائے،  اعادہ نہ کرنے کی صورت میں دم لازم ہوگا۔

حاشية الشرنبلالي بهامش درر الحكام شرح غرر الأحكام میں ہے:

"(قوله: أو طاف للقدوم) كذلك الحكم في كل طواف هو تطوع فيجب الدم لو طافه جنبا والصدقة لو محدثا لوجوبه بالشروع كما في التبيين ويؤمر بالإعادة في الحدث استحبابا وفي الجنابة إيجابا وإن أعاده قبل الذبح سقط الدم أي والصدقة كما في التبيين."

( كتاب الحج، باب الجنايات في الحج، ١ / ٢٤٢، ط: دار إحياء الكتب العربية)

ارشاد الساری میں ہے:

"ولو طاف للقدوم اي كله أو أكثره علي ماهو الظاهر جنبا فعليه دم علي ما قاله بعض مشائخ العراق، و اختاره صدر الشريعة، و قيل صدقة... ولو أعاده اي طواف القدوم طاهرا من الحدثين في الجنابة أو الحدث اي في طوافه الذي طاف جنبا أو محدثا سقط عنه الجزاء من الدم والصدقة ... وحكم كل طواف تطوع كحكم طواف القدوم."

( باب الجنايات و أنواعها، النوع الخامس: الجنايات في أفعال الحج، فصل في الجناية في طواف القدوم، ص: ٤٩٧ - ٤٩٨، ط: المكتبة الإمدادية- مكة المكرمة )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100501

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں