تجارت کے شرعی اصول کیا ہیں؟
شرعی اعتبار سے تجارت کے بہت سارے اصول ہیں، جیسے تجارت حلال بنیادوں پر مشتمل ہو، تجارت میں دھوکا دہی ، فراڈ، ملاوٹ سے احتراز ہو،منافع کی شرح مناسب رکھی جائے وغیرہ ۔
تجارت کے متعلق اصول و ضوابط اور شرعی مسائل کے حوالے سے مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب : "تجارت کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا" اور اس کے مقدمے کا مطالعہ مفید ہوگا۔
نیز اصولِ تجارت وغیرہ کے لیے مفتی محمد عبدالسلام چاٹگامی صاحب مدظلہم کی کتاب : ’’اسلامی معیشت کے بنیادی اصول‘‘، اور تجارت کے اصول و مسائل کے لیے مفتی عبد الواحد صاحب رحمہ اللہ کی تسہیل کردہ بہشتی زیور (حصہ معاملات) بھی مطالعہ فرماسکتے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144208201272
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن