بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

طلبیہ نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

طلبیہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  طلبیہ کا معنیٰ  تو نہیں مل سکا، البتہ ’’ط‘‘ کے بجائے ’’ت‘‘ کے ساتھ تلبیہ یا طیبہ نام رکھ سکتے ہیں۔

’’" تلبیہ "  یہ لبی سے مشتق ہے، اس کے معنی ہیں ، کسی کی پکار کا جواب دینا، اللہ تعالیٰ کو پکارنا، حج میں لبیک کہنا، کسی کے پاس  قیام کرنا،  کسی کو کہنا کہ میں آپ کی اطاعت گزاری کے لیے حاضر ہوں، وغیرہ ۔‘‘

لسان العرب میں ہے: 

''لبيك اللهم لبيك:م، هو من التلبية، وهي إجابة المنادي أي إجابتي لك يا رب، وهو مأخوذ مما تقدم. وقيل: معناه إخلاصي لك ؛ من قولهم: حسب لباب إذا كان خالصاً محضاً''.

(لسان العرب، ج: ۱، صفحہ: ۷۲۹، ط: دار صادر - بيروت)

قاموس الوحید میں ہے :

"طیب کی مؤنثہ بمعنی پاکیزہ، خوش گوار، حسین،خوشبو دار ".

(ص:۱۰۲۴،  ط: ادار ہ الاسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510101172

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں