بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں امام اگر کوئی لفظ بڑھا دے


سوال

اگر تراویح میں امام صاحب قرآن میں کوئی لفظ بڑھا دیں جیسے کہ  "سورۃ لقمان میں " خلق السموات بغیر عمد ہے،  لیکن حافظ نےالسموات کےساتھوالارضبھی ملا دیا تو کیا اب اس آ یت کا  اعادہ کرنا پڑ ے گا یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں ایسی آیت کو دوبارہ درست کر کے پڑھنا مستحب  ہے ۔ تاہم نماز ہوگئی، نماز کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔

المحيط البرهاني میں ہے:

"وإذا غلط في القراءة في التراويح، فترك سورة أو آية وقرأ ما بعدها، فالمستحب له أن يقرأ المتروكة ثم المقروءة ليكون قد قرأ القرآن على نحوه."

(المحيط البرهاني،‌‌كتاب الصلاة،‌‌الفصل الثالث،ج:1،ص:460،ط:دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإذا غلط في القراءة في التراويح فترك سورة أو آية وقرأ ما بعدها فالمستحب له أن يقرأ المتروكة ثم المقروءة ليكون على الترتيب، كذا في فتاوى قاضي خان."

(الفتاوى الهندية،كتاب الصلاة،الباب التاسع في النوافل فصل في التراويح،ج:1،ص:118،ط:دار الفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں