بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

ٹی وی سیریل میں حضور کا نام آنے پر صلی اللہ علیہ وسلم کہنے کا حکم


سوال

ٹی وی سیریل میں حضور کا نام آنے پر صلی اللہ علیہ وسلم کہنا کیسا ہے؟

جواب

اولاً یہ بات قابلِ توجہ ہے کہ ٹی وی کا دیکھنا  ہی جائز نہیں، خواہ خبریں ہوں، ڈرامہ سیریل ہو یا دیگر پروگرام؛ اس لیے کہ ٹی وی پر آنے والے پروگرامز، خبریں وغیرہ انسانوں کی تصاویر پر مشتمل ہوتی ہیں اور تصویر کے بنانے کی طرح اُس کا دیکھنا بھی جائز نہیں۔

بہرحال! اگر کوئی شخص ٹی وی سیریل دیکھتا ہو اور اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نامِ گرامی آتا ہو تو جس پروگرام  میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک آتا ہو اگر وہ براہِ راست نشر کیا جاتا ہو تو ایسی صورت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی سُن کر درود پڑھنا واجب ہو گا اور اگر وہ پروگرام براہِ راست نشر نہ کیا جا رہا ہو بلکہ ریکارڈنگ ہو  تو درود پڑھنا واجب تو نہ ہو گا لیکن پڑھنا چاہیے۔ ثواب ملے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201326

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں