حضرت ایک نام کا تلفظ معلوم کرنا تھا لفظ "امامہ" کو کیسے پڑھا جائے گا؟"ہمزہ" پر زبر ہے یا پیش؟
امامہ کا تلفظ "ہمزہ" کے پیش کے ساتھ ہے، زبر کے ساتھ نہیں۔
عمدۃ القاری میں ہے:
"و: أمامة، بضم الْهمزة وتخفيف الميمين: بنت زينب، رضي تعالى عنها".
(كتاب الصلاة، باب من حمل جارية صغيرة علي عنقه في الصلاة، ج:4، ص:441، ط: دار الكتب العلمية)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144311101286
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن