بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ عن الغیر کی صورت میں حلق یا قصر کس پر لازم ہوگا؟


سوال

اگر آپ کی جگہ کوئی عمرہ کرےتوکیا یہ عمرہ اداہوتا ہے؟ اور اگر  ہوتا ہے تو کیا جس کے لیے کیا جائے،اس کو اپنا سر منڈوانا چاہیے؟

جواب

اگرایک شخص کسی دوسرے کی جگہ عمرہ ادا کرتا  ہے تو اس کا ثواب اس دوسرے شخص کو  ملے گا  جس کی جانب سے عمرہ ادا کیاگیا ہے۔

نیز یہ بھی واضح رہے  کہ  عمرے  کے  بعد دوسرے  کی  طرف سےعمرہ  اداکرنے والے پرہی  بال کاٹنا  یا سر منڈوانا لازم ہے ،نہ کہ اس پر جس  کی  طرف سے عمرہ ادا کیا جا رہا ہے ۔

البحرالرائق میں ہے :

"والأصل فيه أن الإنسان له أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو قراءة قرآن أو ذكرا أو طوافا أو حجا أو عمرة أو غير ذلك عند أصحابنا للكتاب والسنة."

( البحرالرائق، باب الحج عن الغیر، 63/3، ط: دارالمعرفة بیروت )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511102608

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں