پہلے عمرے کا ایک چکر رہ گیا اور سعی کرلی اور ہوٹل چلا گیا، حلق بھی کروا لیا اور حج کے ایام آ گئے تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں عمرہ کےطواف میں سات سےکم چکرلگانےکی وجہ سےایک دم یعنی بکری کاذبح کرنالازم ہوگا اور یہ دم حدود حرم میں ادا کرنا ضروری ہے ،البتہ اگر سائل دوبارہ جاکر اس طواف کا اعادہ کرلے تو اس صورت میں دم یعنی بکری کا ذبح کرنا ساقط ہوجائے گا۔
غنیۃ الناسک میں ہے:
"ولو طاف للعمرۃ کله، أو أکثر أو أقله ولو شوطا جنبا، أوحائضا، أو نفساء، أو محدث، فعلیه شاة، لا فرق فیه بین القلیل والکثیر، والجنب، والمحدث؛ لأنه لا مدخل في طواف العمرة للبدنة لا للصدقة بخلاف طواف الزیارة، وکذا لو ترك الأقل منه ولو شوطا لزمه دم ولو أعاده سقط عنه الدم".
( باب الجنایات، الفصل السابع: فی ترك الواجب فی أفعال الحج ، المطلب الرابع: فی ترك الواجب فی طواف العمرة، ص: 276، ط: ادارة القرآن)
فتاوی شامی میں ہے:
"وفي الفتح: لو طاف للعمرة جنبا أو محدثا فعليه دم، وكذا لو ترك من طوافها شوطا لأنه لا مدخل للصدقة في العمرة".
( کتاب الحج، باب الجنایات في الحج، ج: 2، ص: 551 ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512100504
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن