صحابی کا نام "انیس" الف پر زبر کے ساتھ ہے یا پیش کے ساتھ ؟ میں نے ایک جگہ الف کے ساتھ دیکھا اور ایک جگہ پیش کے ساتھ دیکھا ہے، تو کیا یہ دو صحابیوں کے نام ہیں ؟
" أُنَيْس" ہمزہ کے ضمہ کے ساتھ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے، باقی " أَنِيْس" ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ تتبع اور تلاش کے بعد بھی کسی صحابی کا نام نہیں ملا،تاہم لغت کے اعتبار سے یہ لفظ بھی درست ہے ۔
أسد الغابة فی معرفۃ احوال الصحابۃ میں ہے:
"أنيس الأنصاري
ب د ع: أنيس تصغير أنس، هو أنيس الأنصاري الشامي.
روى عنه شهر بْن حوشب، روى عباد بْن راشد، عن ميمون بْن سياه، عن شهر بْن حوشب، عن أنيس الأنصاري، أن النَّبِيّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال: إني لأشفع يَوْم القيامة لأكثر مما عَلَى ظهر الأرض من حجر ومدر".
(باب الهمزة والنون وما يثلثهما، أنيس الأنصاري، رقم الاسم:266، ج:1، ص:284، ط:دارالکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144601101690
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن