اگر ایک ان پڑھ شخص سے جو بالکل بھی پڑھا لکھا نہ ہو قریبی دوست طلاق کے کاغذ پر غلط بیانی سے انگوٹھا لگائے تو کیا طلاق واقع ہوجاتی ہے یا نہیں ؟
صورت ِ مسئولہ میں اگر واقعۃً کوئی شخص ان پڑھ ہو اور کوئی قریبی دوست دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے ان پڑھ شخص سے طلاق نامہ پر انگوٹھا لگوالے اور اس ان پڑھ شخص کو معلوم ہی نا ہو کہ یہ طلاق نامہ ہے ،نہ کسی نے اسے پڑھ کر سنایا ہو تو اس سے طلاق واقع نہیں ہوگی ۔
فتاوی شامی میں ہے :
"وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه اهـ".
(کتاب الطلاق،باب صریح الطلاق،ج:3،ص:247،سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144403102166
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن