بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

عذر کی بنا پر پچوں کی پیدائش میں وقفہ کرنا


سوال

 کیا بچوں کی پیدائش میں وقفہ کرنا جائز ہے، اگر بیوی کی طبیعت ٹھیک نہ  رہتی ہو اور اس بات کا خطرہ ہو کہ اگر اس کو حمل ہوگیا تو اس کی طبیعت زیادہ خراب ہو جائے گی ، کیا اس صورت میں ہم وقفہ کر سکتے ہیں کہ جب تک میری بیوی کی طبیعت مکمل ٹھیک نہیں ہو جاتی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  مذکورہ ضرورت کی بنا پر  عارضی  مانع حمل تدابیر اختیار کرنا جائز ہے۔ جیسا کہ الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے: 

"(ويعزل عن الحرة بإذنها) .......[تنبيه] أخذ في النهر من هذا ومما قدمه الشارح عن الخانية والكمال أنه يجوز لها سد فم رحمها كما تفعله النساء مخالفا لما بحثه في البحر من أنه ينبغي أن يكون حراما بغير إذن الزوج قياسا على عزله بغير إذنها".

(کتاب النکاح، 3/ 175 176، ط: سعید)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144505100068

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں