بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

ویڈیو میں فرج داخل دیکھنے سے حرمت مصاہرت کا حکم


سوال

 آن لائن ویڈیو (براہ راست ویڈیو کال )کے ذریعے عورت کے فرج داخل شہوت سے دیکھنے سے حرمت مصاہرت آئے گی یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں آن لائن ویڈیو    میں کسی عورت کی شرمگاہ دیکھنے سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، خواہ شرمگاہ کا اندرونی حصہ(فرج داخل )  دیکھے یا بیرونی(فرج خارج)؛ باقی ایسا کرنا قبیح ترین اور ناجائز او رسخت گناہ کا ہے، اس سے بچنا لازم ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو نظر في مرآة ورأی فیها فرج امرأة فنظر عن شهوة لاتحرم علیه أمها وابنتها؛ لأنه لم یر فرجها وإنما رأی عكس فرجها."

( 1 /274، ط: زکریا)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144511100384

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں